9 دسمبر 2015 - 20:14
یورپی کمپنیوں کی انٹرنٹ سروسز کو داعش تک منتقل کون کرتا ہے؟

جرمنی کے جریدے اشپیگل نےانکشاف کیا ہےکہ یورپ کی انٹرنیٹ کمپنیاں،ترکی کے سیٹلائٹ چینلزکے توسط سے دہشتگرد گروپ داعش کو انٹرنیٹ سروسزفراہم کر رہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  العہد کے مطابق جرمنی کے جریدے دیراشپیگل نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ کی انٹرنیٹ کمپنیاں ترکی کے سٹیلائٹس کے ذریعے دہشتگرد گروپ داعش کو سروسز فراہم کررہی ہیں۔

اس جرمنی جریدے نےاپنی سائٹ پرایک رپورٹ شائع کرتے ہوئےکہا ہے کہ یورپی کمپنیاں، عنکبوتی چینل پردہشتگرد گروپ داعش کے پروپیگنڈوں کو شائع کرنے کے لیے اس دہشتگرد گروپ کو ٹیکنیکل سروسز فراہم کررہی ہیں کہ جو یورپ کے لیے ایک بہت بڑی ذلت شمارہوتی ہے۔

اس رپورٹ میں آیا ہےکہ جس کمپنی کوبھی شام اورعراق میں اپنے انٹرنیٹ کومنتقل کرنے کے لیے کسی واسطے کی ضرورت ہوتووہ اپنی اس ضرورت کو برطرف کرنے کے لیے شام کی سرحد میں واقع ترکی کے صوبہ ﴿ہاتای﴾ میں تعینات سیٹلائٹ چینل سے استفادہ کرسکتی ہے۔

جریدہ اشپیگل نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ اس کے پاس ایسی دستاویزات موجود ہیں کہ جن سے معلوم ہوتا ہےکہ اگریورپی کمپنیاں دہشتگرد گروپ داعش کی انٹرنیٹ سروسز کو بند کرنا چاہیں توانتہائی آسانی سے اسے بند کرسکتی ہیں۔ یورپی کمپنیاں بخوبی جانتی ہیں کہ ان علاقوں میں زیادہ ترصارفین کا تعلق دہشتگرد گروپ داعش کے حامیوں سے ہے کہ جوپوری دنیا میں دہشتگرد گروپ کے پروپیگنڈوں کو شائع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲